اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے کہاہے ( ن) لیگ چھوٹی ریس کاگھوڑانہیں،پنجاب میں اگر کوئی حکومت آئے گی تو وہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،کل عمران خان ریس میں اکیلا ہی دوڑ رہا تھا،ہمیں 23 سے زیادہ حکومتی اراکین کی حمایت حاصل ہے مگر اصل تعداد ابھی نہیں بتاؤں گی،مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا میٹنگ بہت لمبی تھی،6گھنٹے تک چلتی رہی،حمزہ شہبازبلاول بھٹوسے ملاقات کی وجہ سے نہیں آسکے ،حمزہ شہباز اور پنجاب کی دیگرقیادت نے آن لائن جوائن کیا،ڈسکہ الیکشن ،لانگ مارچ و دیگرایشوزپرمیٹنگ میں بحث ہوئی،کراچی کے ضمنی الیکشن پربھی بات ہوئی، لیگی رہنماؤں کیساتھ ہونے والے واقعہ پربات چیت ہوئی،سینئرقیادت کی کرایے کے غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی،اخلاقیات کاسبق دینے والے اپنابھاشن اپنے پاس رکھیں، اپوزیشن رہنماؤں کیساتھ توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کیاجائے گا،آپ دوتھپڑماریں گے توہم 10ماریں گے ،شاہدخاقان،مریم اورنگزیب اورمصدق ملک کیساتھ جوکیااسکا جواب دیناپڑے گا،اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانا ہوگی۔ جوہواوہ ن لیگ پرقرض ہے ،ن لیگ اپنا قرض اتارنااچھی طرح جانتی ہے ۔مریم نوازنے کہادھونس،جبراورملکی ایجنسیوں،اداروں کواستعمال کرکے اعتمادکاووٹ لیاگیا،اس کی کوئی آئینی،قانونی ،سیاسی اوراخلاقی حیثیت نہیں، ڈرون سے حکومتی ارکان اسمبلی کی نگرانی کی گئی،ہمارے ذاتی علم میں آیاہے کہ دو ایم این ایزآخری وقت تک اعتمادکاووٹ دینے کیلئے راضی نہیں ہورہے تھے انکوگولڑہ میں ایک ادارے کے کمپائونڈ میں لے جایاگیا،وہاں پرچارگھنٹے تک ایک کنٹینرکے اندربندرکھاگیا،جس طرح آپ نے خفیہ ایجنسیوں کواپنے لئے استعمال کیا یہ بہت قابل شرم بات ہے ،کیاپاکستان میں ایجنسیاں اسی لئے رہ گئی ہیں،پاکستانی قوم اور مسلم لیگ ن کواس کاجواب چاہئے ، عمران خان کاوقت ختم ہوچکا،مفتاح اسماعیل کو این اے 249کراچی سے امیدوارکھڑاکرنے کافیصلہ کیاہے ۔