لاہور(نامہ نگار)مال روڈٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ اور زاہد میر کی جانب سے آل پاکستان انجمن تاجران کے نعیم گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیاگیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر،چیف آرگنائزرمیاں خلیل عبیر،چیئرمین لاہور وقار احمد میاں، صدر لاہور ملک امانت،سیکرٹری ملک کلیم،آرگنائزر عبدالودودعلوی،رضوان بٹ، طاہر خان،ہمایوں میر، فاروق آزاد، لیاقت جٹ،عابد میر، احمد سلیمان بلوچ، خالد محمود بٹ، امتیاز احمدسمیت دیگر تاجر رہنما اورمارکیٹس کے منتخب صدوربھی موجود تھے ۔ نعیم میرکا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک بھر کے تاجروں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں۔ اگر تاجروں کے مسائل حل نہیں ہوتے تو ہم اپنا لائحہ عمل طے کرکے اس پر عمل بھی کریں گے ، اداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ تاجروں کی تذلیل نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں یہی ہمارا منشور، دستور اوراصول ہے ۔