اسلام آباد (آن لائن) سابق صدرجنرل (ر ) پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں، سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف نے 18اگست 2008ء کے روز پاکستانی قوم سے خطاب کیا تھا اس دوران انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے 9سال پر محیط اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ، صدر مشرف نے دکھی دل کے ساتھ اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے کا اعلان کیاجنرل(ر) پرویز مشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد آئین کے تحت سینٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا ۔