لاہور( خبرنگارخصوصی) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مصنوعی طریقہ سے ڈالر پر قابو پانے کی کوشش سے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے ، ڈالر کی قے مت میں اضافہ کے اسباب کا جائز ہ لے نے کے بجائے اسے عارضی طرے قہ سے کنڑول کرن کی کوشش کی جارہی ہے ، ملک میں معاشی بحران کا حل تلاش کرنے کے بجائے مزید قرضہ لیا جارہا ہے ، آئی ایم اے ف ک مطالبات تسلے م کرنے سے ملک مزید معاشی بحران پھنس جائے گا۔ ملک پر قرضوں کا بوجھ غیر معمولی طور پر بڑھ چکا ہے ، اس معاشی صورت حال کے اثرات براہ راست بجٹ پر پڑیں گے اور اب بجٹ عوام کو دوست نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی قرض لو پالے سی کی وجہ سے ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہے ، سرماے ہ کاری بند ہوگئی ہے ،صنعت کا پہیہ رک گیا ہے ، عوام نے اپنی رقم بنکوں میں رکھنا شروع کردی ہے ، رقم کی گردش روکنے سے مالی بحران مزید سنگین ہورہا ہے ، عوام سخت پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں حکومت برآمدات میں اضافہ کر نے کی منصوبہ بندی کرے ۔