راولپنڈی( نامہ نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ ماں ایک پیاری، شفیق اور بے لوث محبت کرنے والی عظیم ترین ہستی ہے دنیابھر میں جس نے بھی نام کمایا اور ترقی کی ، ایسی تمام کامیابیوں کے پیچھے ماوں کی دعا ئیں اور نیک خواہشات ساتھ ہوتی ہیں۔ چیمبر میں ماوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شاہد سلیم نے کہا کہ ما ں رب کائنات کا عظیم تحفہ ہے ۔ مقریرین نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ معاشی ترقی میں خواتین کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور معاشرے میں ان کے مقام کی بہتری اور خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔