ملتان،اسلام آباد ( خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں مفتی عبدالقوی اسلام آباد میں ایک خواجہ سرا کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں خواجہ سرا ان کے کندھوں پر سر بھی رکھتا ہے ۔ خواجہ سرا نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک اور بحث چھیڑ دی ہے ، بیشتر اسے لڑکی سمجھ کر کمنٹس بھی کرتے رہے تاہم مفتی عبدالقوی نے خود سوشل میڈیا پر آکر بتایا کہ یہ خواجہ سرا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ سرا نے اسلام آباد میں دو دن قبل ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ریستوران میں دوستوں کیساتھ کھانا کھانے گیا تھا۔