اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کو پولیو بچائوکی ویکسین کے قطرے پلانے کا عمل ضروری قرار دیا اور کہا ہے کہ منفی پراپیگنڈہ پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا صحت مند معاشرے کی نشانی ہے ۔پولیو کے قطروں سے متعلق 100سے زائد علما کے فتوو ں کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاپولیو سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کو معذوری کی زندگی سے بچایاجا سکے گا۔ منفی پراپیگنڈہ والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہیں۔ علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔