اسلام آباد (اے پی پی) مولاناسمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے ، شہیدرہنما کی سیاسی، ملی، تحریکی، دینی اور علمی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی، گزشتہ روز اسلام آبادنیشنل پریس کلب میں مولانا سمیع الحق شہیدکی یادمیں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا حامد الحق حقانی،محسن خان،علامہ محمدطاہراشرفی ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداﷲ گل، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا شبیر احمد کشمیری، مولانا یوسف شاہ،حریت رہنما عبدالحمید لون، شہزاد عباسی، عبداﷲ خان، ارسلان کیانی اور دیگر نے کہا کہ مولاناسمیع الحق شہیدہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے انہوں نے غیرمعمولی کردار ادا کیا،مقررین نے مطالبہ کیا کہ ارباب اختیار مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنا کر ملک اور اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ تعزیتی ریفرنس میں پیر مولانا عبدالعبود، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا تنویر علوی، حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالخالق، مولانا محمد طیب سمیت مختلف سٹوڈنٹس رہنمائوں دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔