اسلام آباد(اظہر جتوئی)وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم کے حکم پر اپنی 13 ماہ کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں ویج بورڈ ایو ارڈ کو دسمبر تک مکمل نافذ کر دیا جا ئیگا،پا کستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جلد مکمل کر لیا جا ئیگا۔دستاویزات کے مطابق وزیرا عظم عمر ان خان نے وزارت اطلا عات کی 13ما ہ کی کا رکر دگی رپو رٹ15اکتوبر تک طلب کی تھی ۔ وزیر اعظم نے گورنمنٹ ایڈ و رٹائزمنٹ پا لیسی کو حتمی شکل دینے سے متعلق بھی بریفنگ طلب کی اور کہا کہ آٹھویں ویج بورڈ ایو ارڈ اعلا ن کی ٹائم لا ئن پر اپ ڈیٹ کیا جائے جبکہ میڈیا یو نیو رسٹی کے قیا م کے حوالے سے بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جا ئے ۔ وزیراعظم نے وزارت اطلا عات اور ما تحت اداروں کی خالی اسامیوں اور ادارے کے سربراہا ن کی خالی اسامیو ں کی تفصیلا ت بھی طلب کی تھیں۔ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم آفس کو اپنی 13 ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھجوا ئی ہے کہ انٹیرم ویج بورڈ دیدیا گیا تھا اورماہ اگست میں اس میں 120 دن کی توسیع دی گئی تھی جبکہ رواں سال دسمبر میں ایو ارڈ کو مکمل نافذ کر دیا جائیگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں میں کئی خالی اسامیاں خالی ہیں۔ وزارت اطلاعات نے 6 نکاتی سوالات کے جوابات پر 15 منٹ کی پریزنٹیشن کی کاپی وزیر اعظم آفس بھجوا ئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کارکردگی رپورٹ کا خود جائزہ لیں گے ۔