اسلام آباد،کراچی(خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے ،ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں،فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے ،ن لیگ اہم سیاسی جماعت ہے ،انھیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیئے ۔فواد چودھری، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے گھر بھی گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا شیخ گل صاحب مبارک کا اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مؤثر کردار تا دیر یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش یا بلدیاتی انتخابات کی تیاری،تحریک انصاف کی قیادت نے ایک بارپھرسندھ کواپنی سرگرمیوں کامرکزبنانے کافیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل فواد چودھری آج کراچی پہنچیں گے اورجی ڈی اے ،ایم کیو ایم پاکستان سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اورسیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔