لاہور،اسلام آباد،گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر طارق موج کی خدمات نیکٹا سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کر دی گئی ہیں اورسیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کو تین ماہ کیلئے سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری طہ حسین بگٹی کو سمندر پار پاکستانیز ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ تقرری کے منتظر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20افتخار احمد بابر جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی گریڈ 20کی افسر شینا علی منصور جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کر دی گئی ہیں ۔ادھر وزارت ریلوے نے ڈی ایس ریلو ے مغل پورہ ورکشاپ غلام قاسم کو چیف مکینیکل انجینئر ریلوے کیرج اینڈ ویگن تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پاس ڈی ایس ریلوے مغل پورہ ورکشاپ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔گریڈ18کے طاہر مسعود کو ڈی ٹی او ملتان سے ڈی ٹی او پشاور،انور سعادت کی خدمات وزارت ریلوے کے حوالے ،حامد فاروق قریشی کو ڈی ٹی او لاہور،سحرین حنا اصغر کو ڈی سی او ریلوے لاہور ،نصیر احمد خان کو ڈی ٹی او ملتان ظہیر الدین کو اے او او کوہاٹ ،شعیب رشید کو اے او او رحیم یارخان صباحت مشتاق کو اے ٹی او 2کراچی ،مرینہ عتیق اے ٹی او پشاور اور آغا سعد کو اے ٹی او ملتان تعینات کر دیا۔ گریڈ 20کی آفیسر مریم گیلانی کو ڈائریکٹرلیگل افیئرز ریلوے ہیڈ کوارٹرزسے تبدیل کر کے چیف کمرشل مینجرجب کہ گریڈ 19 کے آفیسر عمران حیات خان کوچیف کمرشل منیجرسے تبدیل کر کے ڈائریکٹر لیگل افیئرزلگا دیا گیا ۔ادھر آئی جی پنجاب نے تقرری کے منتظر ثاقب سلطان المحمود کو اے آئی جی انکوائریز سی پی اوپنجاب، تقرری کے منتظر عبادت نثار کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ساؤتھ ونگII-ایس پی یو لاہور میجر (ر) میاں عبدالمالک کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل I-ونگ -2ایس پی یو لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ساؤتھ ونگ-3ایس پی یو لاہور میجر (ر) داؤد اسلم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ساؤتھ ونگII-ایس پی یو لاہور، تقرری کے منتظراے ایس پی ڈاکٹر رضا تنویر کو ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان جبکہ ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ڈی ایس پی ضیاء الحق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین جی ڈی اے واسا شیخ عامر رحمن کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔علاوہ ازیں اے آئی جی انکوائریز سنٹرل پولیس آفس عاطف نذیر کوسٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا جبکہ وہاں سے اختر فاروق کو سی پی او تبدیل کردیا گیا ۔دوسری طرف ایس اینڈ جی اے ڈی نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل بھٹی منیجنگ ڈائریکٹر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر،رفاقت علی (آن ایکٹنگ چارج)ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو تبدیل کر کے مینجنگ ڈائریکٹر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور تعینات کر نے کے علاوہ طارق اعظم فاروقی انسپکٹر پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔