واشنگٹن( اے ایف پی) امریکی ریٹیل سٹور وال مارٹ نے کہا ہے کہ فلیورڈ ویپنگ پروڈکٹس پر کریک ڈاؤن کی وجہ سے اس نے اپنے امریکی سٹوروں پر ای سگریٹ کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دنیا کی بڑی ریٹیل چین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ای سگریٹ کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال کی وجہ سے انہوں نے الیکٹرونک نکوٹین کی فروخت بند کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔