لاہور( خبرنگارخصوصی ) پارلیمانی سیکرٹری ریو نیو چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز بنانے کے لئے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے رہے ہیں ۔وہاڑی، رحیم یار خان او ربہاولپور کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ ماضی میں ترقی کے دعوے بہت ہوئے ، جوش خطابت میں مائیک بھی گرائے گئے -کئی دہائیوں سے پنجاب کی حکمرانی پر فائز ان لوگوں نے عوام کے جذبات کا استحصال کیا اوران کی نام نہاد ترقی کی چکاچوند مصنوعی تھی- ماضی میں روزگار او ربرآمدات کا گراف گرتا چلا گیا-انہوں نے کہاکہ مخصوص علاقوں مے ں سرماے ہ کاری کے رحجانات کے باعث جنوبی پنجاب وسائل کی کمی کا شکار ہے ۔پسماندہ اضلاع مے ں صحت ،تعلے م اورمواصلات پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ پسماندہ علاقوں کااحساس محرومی دور کیا جائے گا ۔عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔ قوم سے کیا گیا اے ک ایک وعدہ پورا کیا جائے گا ۔