اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کیلئے سائبرسکیورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کا مقصد انشورنس کمپنیاں اور ان سے منسلک ا داروں کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم کو محفوظ اور مستحکم بنانے کیلئے بنیادی اصول وضح کرنا ہے ۔واضح رہے کہ انشورنس کمپنیوں کے پاس بڑی تعداد میں موجود صارفین سے متعلق ذاتی و کاروباری معلومات موجود ہوتی ہے جنہیں محفوظ اور صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے ۔معلومات کے اس ذخیرہ کی وجہ سے بیمہ کمپنیاں سائبر جرائم میں ملوث پیشہ ور افراد کا ممکنہ ہدف بن سکتی ہیں۔