اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کوایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے ، وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر میں مختلف معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے ،عمران خان قطری قیادت سے ایل این جی معاملے پر بھی بات کریں گے ،دورہ قطر کے دوران وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔