اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کاآج ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھنے کے لیے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم جانے کا امکان ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے بعد آج متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ،جہاں دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جانے کا بھی امکان ہے ۔