اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران پہلے روز ہفتہ کی رات خاتون اول بشریٰ بیگم اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیامن اور خوشحالی کے علاوہ امت مسلمہ کے لئے دعا کی۔بعدازاں وزیراعظم ریاض پہنچ گئے ۔ عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض میں ہونے والی مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹو این جی آئی اعلی ٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعود ی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم سرمایہ کاری فورم میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے ۔