اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلبکرلیا ہے ۔اجلاس میں11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرا اپنے متعلقہ محکموں کو دئے گئے اہداف کے متعلق رپورٹ دیں گے ۔ مختلف ٹاسک فورسز بھی ابتک کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیں گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایجنڈے میں آذر بائیجان سے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی توثیق شامل ہے ۔ وی آئی پی فلائٹس سے متعلق ایریل ورک لائسنس کی توسیع کی منظوری،کار بنانے والی کمپنی کی پابندی کی حامل آئٹمز کو کابل سے منگوانے کی منظوری، نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کے نظر ثانی بجٹ کا جائزہ،نیشنل ہیلتھ سروسز اور روانڈا میں تعاون کے پروگرام کی بھی منظوری،پاک افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کا جائزہ اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے اضافی چارج سے متعلق بھی فیصلہ کیاجائے گا ۔