اسلام آباد(لیڈی رپورٹر ،آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اﷲ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی اوران کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا۔حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں برطرف کردیا تھااور مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔