لاہور،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جا ئیگی۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے آئندہ ماہ سے تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جا ئیگا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا کہ تعلیم کے حوالے سے ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب کرونا کے خطرے کے باعث ملک بھر کے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جب تک سکول بند رہیں گے طلبہ کوٹی وی چینل کے ذریعے تعلیم د ی جائیگی جبکہ چینل اگلے ماہ میں شروع ہوجائے گا ۔