ہیملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 9 رنز سے ہراکر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ۔ 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 225 رنز بنا سکی۔سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی ۔235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کو 91 رنز کا اچھا آغاز ملا، ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرہ امین اور کپتان بسمعہ معروف کے درمیان 64 رنز کی شراکت داری سے گرین شرٹس کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔بسمعہ معروف کے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہونے پر پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسرے اینڈ پر سدرہ امین نے مزاحمت جاری رکھی اور سنچری مکمل کی، سدرہ امین ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گی ہیں، سدرہ امین نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی ویمن ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی، بنگلا دیش کی جانب سے فہیمہ خاتون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے ۔