اسلام آباد، سیالکوٹ(سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی نوشین افتخار نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) اور ڈسکہ کے عوام کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور دو بار الیکشن ہونے کے باوجود مجھے فتح یاب کیا۔ انہوں نے کہا میں آج اپنے والد کو یاد کر رہی ہوں جو ماضی میں 5 بار ایم این اے بنے ۔ اس موقع پر نوشین یوسف نے شہباز شریف اورخواجہ آصف کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ ناموس رسالت پر جان بھی دینے سے گریز نہیں کروں گی ،حکومت اس حساس معاملے کو سنجیدہ لے ۔