اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ پاکستان خطے میں جاپان کے اہم اتحادی کا کردار ادا کر سکتا ہے ،پاکستانی عوام جاپان حکومت اور عوام سے اپنے تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورخطے میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر کنی نوری متسودہ کاکہنا تھا کہ جاپان پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں پاکستان کیساتھ ماہی گیری، تعلیم اور تکنیکی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپانی لیبر مارکیٹ کو پاکستانیوں کیلئے کھولنے کے خواہاں ہیں۔ فروغ نسیم