اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)حکومت پاکستان نے کورونا وباء کیخلاف علاقائی سطح پر کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے 3 ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سارک سیکرٹریٹ کو پاکستان کے فیصلے سے مطلع کرتے ہوئے آگاہ کیاگیا ہے کہ سارک سیکرٹریٹ کو یہ فنڈ بروئے کار لانا چاہئے اور اس کے استعمال کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل سارک منشور کے مطابق رکن ممالک کی مشارت سے دی جائے ۔