اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں 90 فیصد پانی زرعی شعبہ استعمال کرتا ہے جبکہ صنعتی شعبہ 7 فیصد اور گھریلو استعمال کیلئے 3 فیصد پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔ آبی وسائل کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں آبی و سائل کی ترقی اور بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پانی کے ضیاع پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 ملین افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے ۔جس کے نتیجہ میں وطن عزیز میں ہونے والی سالانہ اموات میں سے 40 فیصد اموات آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران سالانہ اربوں ڈالر مالیت کا پانی ضائع ہو جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ پانی کے ذخیروں میں اضافہ کیلئے نئے ڈیمز تعمیر کئے جائیں جن کی مد دسے نہ صرف زرعی صنعتی اور گھریلو مقاصد کیلئے پانی دستیاب ہوگا بلکہ سستی بجلی بھی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں 90 فیصد پانی زرعی شعبہ استعمال کرتا ہے :ماہرین
اتوار 08 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 08 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں