اسلام آباد (سٹاف پورٹر) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے پاکستان آفس اور وزارت داخلہ کے اشتراک سے 4سالہ تکنیکی معاونت کے فریم ورک کا آغاز کیا گیاہے ۔ اس پروگرام کا مقصد دہشتگردی کے موثر انسداد کیلئے پاکستان میں فوجداری انصاف کے نظام کو مضبو ط بنانا ہے ۔پاکستان دہشت گردی سے بچائو کا پروگرام (PTP2) حکومت پاکستان اور UNODC کی مشترکہ کاوش ہے جو وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے جامع مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس فریم ورک کے تحت پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے تمام صوبوں کو بلاامتیاز معاونت فراہم کی جائے گی ۔افتتاحی تقریب میں یو این اوڈی سی کے ملکی نمائندے ڈاکٹر جیرمی ملسم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری وزارت داخلہ یوسف نعیم نے نئے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی معاونت کیلئے UNODC کی کوششوں کا اعتراف کیا۔یواین او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریمی نے اس کہا کہ میں حکومت پاکستان کا مشکور ہوں کہ اس پروگرام کی تشکیل کے لئے مل کر کام کیا ۔ وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز نے مسعود کریمی اور عالمی برادری کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پراجیکٹ کے ذریعے حکومت پاکستان اور انسداد دہشت گردی کے لئے کام کرنے والے اس کے اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے