اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نے پیر کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹرک تک ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تجربہ کا مقصد آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کا پیشہ ورانہ تیاری کا جائزہ لینا ہے ۔ میزائل تجربہ پاکستان کی کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے عزم کا عکاس ہے ۔ تجربے کے وقت ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے ۔