اسلام آباد‘ واشنگٹن(خصوصی نیوز رپورٹر‘ این این آئی) پاکستان نے افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم برادر ہمسایہ ملک میں امن، استحکام، ترقی و خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے ایک خط کے ذریعے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو 99ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔