اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی گورننس میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ،و رلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق گورننس میں اب پاکستان کا 52واں نمبر ہے ، گزشتہ برس پاکستان کادرجہ 67 تھا۔رپورٹ کے مطابق گورننس کے حوالے سے ایس ای سی پی دنیاکا ساتواں موثرترین ریگولیٹرہے ۔کاروبارشروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ میں 6پوائنٹ بہتری ہوئی ہے ۔کاروبارشروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ 96سے بہترہوکر90ہوگئی۔