سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PSGMEA) کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PSGMEA) کے ممبر مجلس عاملہ نے تجویذ پیش کی کہ جب تک ایسوسی ایشن کا انتخاب مکمل نہیں ہوتا ۔ایسوسی ایشن معاملات چلانے کے لئے اراکین مجلس عاملہ کی مشاورت سے سنیئر ممبر اعجاز غوری کو قائم مقام چیئرمین بنایا گیا ہے اورمحسن مسعود کو ایسوسی ایشن کی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی اور غیر حاضری پر سبکدوش کردیا گیا ہے ان کی جگہ عرفان الٰہی کو ایسوسی ایشن کا قائم مقام سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں شیخ ابرار اشرف صندل، خرم اسلم، محمد اعجاز غوری، اسد بشیر، سلیمان اسلام، سہیل یعقوب مہر، جاوید اقبال، مشتاق بٹ، جاوید راشد، رفعت افضل نے شرکت کی۔