اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے کے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش سیاح ایوا زو بک نے چیئرمین نیب کے نوٹس کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی انڈسٹری کے لئے بہت کچھ کرناچاہتی ہوں،گرین سکارڈ ماحولیات سے متعلق پاکستان میں سافٹ امیج پر کام کر رہی ہوں۔ پی آئی اے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش سیاح ایوا زیوبک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس اپنے آپ کو کلیئر کرنے کے لیے کی ہے ،آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ہوں، مشن مختلف جگہوں کودریافت کرنا ہے ،پی آئی اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے مجھے مشہورکی کی چیلنج کرنے کا کہا، میں گرین اسکارڈکے ساتھ کام کر رہی ہوں اورمستقبل میں بھی کروں گی،جس جہاز میں چیلنج کیاوہ تربیتی مقاصد کے لیے جہاز کا ماڈل تھا،میری نیت پاکستانی جھنڈے کوعزت دینے اور آزادی کی خوشیاں منانے کی تھی، میں پھر کہنا چاہتی ہوں کہ اگر کسی کو برا لگا تو میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔ پولش سیاح