لاہور( کامرس ڈیسک) پاکستان اور چائینہ کے اشتراک سے 5th CAC Pakistan Summit 2019کا انعقاد لاہور چیمبر آف کامرس، CCPIT اور Pakistan Crop Protection Association کے زیر انتظام لاہور انٹرنیشنل ایکسپو میں کیا گیا۔ جس کا مقصد پاکستان میں ایگرو کیمیکل مارکیٹ کو وسعت دینا ہے جس سے لوگ پیسٹی سائیڈز، فرٹیلائزرز، سیڈز، پیسٹی سائیڈ پروڈکشن کے آلات،پلانٹ کی پروٹیکشن کے آلات، اور ایگرو کیمیکل ایپلیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات سے استعفادہ کر سکیں گے ۔ ایکسپو سنٹر میں ہونے والی اس نمائش کا افتتاح صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کیا۔ افتتاح کے بعد صدر پاکستان ،چائنیز سفارتکار، لاہورچیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ ، CCPITکی چیئرپرسن میڈیم ما چونیا (Madam Ma Chunyan)اور دیگر عہدیداران سائبان گروپ کے سٹال پر تشریف لائے اور ایگرو کیمیکل کے شعبے میں سائبان گروپ کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے ڈاکٹر عارف علوی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔نمائش کے دوران ایگرو کیمیکل، زراعت، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، جدید اور معیاری حل سے متعلق کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی، چیئر مین سائبان گروپ جناب محمد اعظم چیمہ، ملک شمشیر حسین، میڈیم ما چونیا، عرفان اقبال شیخ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔