لاہور(خبرنگارخصوصی) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار سے غریب پر بوجھ بڑھے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز،جیولرز، ڈیپاٹمینٹل سٹور ز پر ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، جب پنجاب کا بجٹ پیش کیا گیا تو اسی وقت ڈالر کی قیمت میں چار روپے اضافہ ہوگیا جبکہ بجلی کے نرخ بھی اسی روز بڑھ گئے ، وفاقی اور پنجاب کے بجٹ سے مزید معاشی تباہی ہوگی ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت عالمی بنک سے 51 کروڑ 80لاکھ ڈالر ز کے قرضے لینے پر خوشی کے بگل بجارہی ہے ، ایک طرف قرضہ نہ لینے کا اعلان کیا گیا اور دوسری طرف قرضہ لینا کاریکارڈ قائم کیا جارہا ہے ، قرضہ لینے کی شرائط کو بھی خفیہ رکھا جارہا ہے ، ہر طرف یہ ہی کہا جارہا ہے کہ معاشی صور ت حال بہتر ہو جائے گی جبکہ حکومت کے پاس معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے ، تبدیلی سرکاری نے اب تک صرف زبانی دعوے کئے ہیں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے ، عوام چندہ ماہ میں ہی نئی حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔