اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پروڈکشن آرڈرپر پی اے سی کے اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا ،خواجہ آصف کا موقف تھا میری ایک آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر پارلیمنٹ نہیں آ سکتا، انہوں نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہمیں خواجہ آصف کی جانب سے خط ملا ہے اور انہوں نے ڈاکٹروں کے سفر کی اجازت نہ دینے کی بھی بات کی۔ چیئرمین پی اے سی رانا تنویر کی درخواست پر پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے ، رانا تنویر تو اس معاملے پر عدالت بھی گئے اور محسن نواز رانجھا کے توسط سے درخواست دائر کی ،کسی زیر حراست کو زبردستی ایوان یا اجلاس میں نہیں لایا جا سکتا۔