اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 79 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے لئے زمین کی خریداری کے لئے ایک ارب 38 کروڑ، جاوید اظفر کمپیوٹر سینٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے دو کروڑ، ینگ ڈویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ، پی پی ایم آئی سینٹر فار ایکسی لینس کے لئے دو کروڑ، وژن 2025ء مانیٹرنگ و سپورٹنگ کے لئے چار کروڑ، سینٹر فار رورل اکانومی کے لئے 8 کروڑ، سی پیک کے تحت سینٹر فار ایکسی لینس کے لئے چھ کروڑ 20 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔