اسلام آباد،لاہور(وقائع نگار خصوصی،کر ائم ر پو ر ٹر)وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے مزید 3 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پنجاب میں تعینات پولیس سروس کے محمد شہزاد سلطان، محمد طاہر اور محمد حسن رضا خان کوگریڈ 21 میں ترقی دی اورپنجاب حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس پروموشن بورڈکی منظوری کے بعد انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی پانیوالے افسروں کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے ۔ اچھی شہرت اور بہتر پیشہ ورانہ ریکارڈ کے ساتھ کورسز مکمل ہونے اور سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر ڈپٹی سپرنٹنڈٹس آف پولیس (ڈی ایس پی )کے عہدہ پر ترقی پانیوالے 86انسپکٹرز میں 6خواتین آفیسرز بھی شامل ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانیوالوں میں جاوید صدیق ، انعام الٰہی ،محمد نعیم ٹوانہ ، گل حسن ، افضال شاہ ، خالد حسین تارڑ ، نیلوفر حیات ، صولت بتول ، فاروق حسین ، مسعود احمد، خالد محمود فاروق ، خالد رئوف ،کرامت علی ، غلام محمد، اشتیاق رسول ، نوید سرور ، شمشاد خالد، فضل عباس ، محمد الیاس ، محمد اکرم ، بشیر احمد ، ریاست علی ، خادم حسین ، ریاض احمد ،ذوالفقار حسن، احمد سجاد چیمہ ، محمد ایوب ، اعجاز حسین ، امتیاز احمد ، محمد رمضان ، شاہد پرویز ، ذوالفقار علی ، محمد اکرم ، افتخار احمد ، جنید محسن ، سعید الرحمٰن ، آصف حسین ، محمد اشرف چدھڑ ، محمد افضال لودھی ، ایاز محمود ، محمد اسلم خان ، محمد اسلم صابر ، ضیغم ثنا ، عامر ملک ، قمر ممتاز ، مظہر فاروق ، محمد ناصر غوری ، راشد منیر رامے ، سید حماد نبی ، مرزا یوسف رضا ، عبد الستار ، اظہر حسین شاہ ،پرویز اختر ، محمد حیات ، فیاض الحق ، محبوب احمد ، ریحان جمال ، تصور علی ، نورین رمضان ، صائمہ انور ، مظفر اکرم ، خالد اسلم ، سید منتظر مہدی ، قدیر احمد ، عمران عارف ، کاشف ڈوگر ، عامر عباس شیرازی ، واصف عباس ، محمد حیات ، محمد اشرف ، ناصر محمود خان ، اشفاق احمد ، سہیل حسین کاظمی ، عفت النسا ئ، محمد خالد ملک ، رضا عباس ، محمد اسحاق ، وحید اسحاق ، سہیل اقبال ، محمد سلیم عارف ، غلام رسول ، امجد علی ، جمیل احمد ، فیاض احسان ، رئوف احمد اور قراۃ العین شامل ہیں ۔