اسلام آباد(خبر نگار)چیف جسٹس گلزار احمد نے کمرہ عدالت کے اندر کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کا کورٹ نمبر ایک لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہواتھا جس کا چیف جسٹس جسٹس نے سخت نوٹس لیا اوربھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کرسما جی فا صلہ رکھنے اور سب کو ایک نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی ہدا یت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن کا کیس ہے صرف وہی لوگ کمرہ عدالت میں رکیں۔ چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ کمرہ عدالت میں سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا؟، وکلا اور صحافی بھی سماجی فاصلہ رکھیں، ہم نہیں چاہتے کہ عدالت میں ایسا کچھ ہو۔