بیجنگ ( اے ایف پی) چین نے امریکہ کیساتھ تجارتی جنگ کے نقصان سے بچنے کیلئے فنانشل سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فنانشل سٹیبیلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ چین آئندہ سال سیکورٹیز، انشورنس اور فنڈ مینجمنٹ فرموں کی غیر ملکی ملکیت پر شیئر ہولڈنگ حدیں ختم کردے گا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ویلتھ مینجمنٹ فرموں ، کرنسی بروکریجز اور پنشن مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔