کراچی (کا مرس رپورٹر) حکومت کی جانب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے پیش نظرجمعرات کو پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 186.74پوائنٹس اضافے سے 47219.18پوائنٹس ہو گیا ۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 34ارب 69کروڑ47لاکھ62ہزار410روپے اضافے سے 80 کھرب 90ارب 82کروڑ32لاکھ85ہزار465روپے ہو گیا۔اس دوران 56 کروڑ 19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔62فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر379کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھر انٹر بینک میں 15پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.75سے بڑھ کر170 اور قیمت فروخت169.95سے بڑھ کر170.10روپے ہو گئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170.50 سے بڑھ کر170.70 اور قیمت فروخت171سے بڑھ کر171.20روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت2800روپے اضافے سے ایک لاکھ20ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت 2400روپے اضافے سے ایک لاکھ3ہزار52روپے ہوگئی۔