کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.23روپے سے بڑھ کر154.24روپے اورقیمت فروخت154.33روپے سے بڑھ کر154.34روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154روپے اورقیمت فروخت154.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170.30روپے سے بڑھ کر170.50روپے اورقیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید195.50روپے سے بڑھ کر197روپے اورقیمت فروخت 197.50روپے سے بڑھ کر198.90روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.65ر وپے برقرار رہی اورقیمت فروخت40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے ہوگئی۔ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.70روپے سے گھٹ کر41.65روپے ہوگئی اورقیمت فروخت41.95روپے برقرار رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے سے گھٹ کر19.50روپے اور قیمت فروخت22.50روپے سے گھٹ کر22روپے ہوگئی ۔