اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ کشمیر میں پر امن جدو جہد کر نے والوں کو قید کیا جارہاہے ۔مسلم امہ مظالم کے ،خلاف آوا زبلند کرے ۔گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے عراقی سیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ،عراقی وفد کی قیادت اسلامک سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حمام حمودی کر رہے تھے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کے استعمال سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز کہیں سنی نہیں جارہی ، ایسے ماحول میں عراقی وفد کی آمد خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو اس وقت بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ، کشمیری میں پرامن جدوجہد کرنے والوں کو قید کیا جا رہا ہے ۔