اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ،دنیا نوٹس لے ،بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کی جائے ، مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت کے مذموم عزائم کو مکمل طورپر بے نقاب کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی راشٹریہ سیوک سنگھ کا زبردست حامی ہے جو اکھنڈ بھارت کے نظریے پرعمل پیرا ہے ، عالمی برادری راشٹریہ سیوک سنگھ کو دہشتگرد تنظیم قراردے ۔