اسلام آباد ( آن لائن )اکتوبر 2019 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 4.17 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 24.8 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اکتوبر 2018 کے دوران 25.9 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح اکتوبر 2018 کے مقابلہ میں اکتوبر 2019 کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 1.1 ملین ڈالر یعنی 4 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔