اسلام آباد،لاہور ،کراچی ، واشنگٹن (سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، نمائندگان، نیوزایجنسیاں )ملک میں کورونا کے مزید24مریض چل بسے جبکہ 1487 نئے کیس سامنے آگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 271887 جبکہ اموات5787 ہو گئیں،236596 مریض صحتیاب ہوچکے ،248 مریض وینٹی لیٹر زپر ہیں،فعال کیس29504 رہ گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں23630 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ابتک1844926 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 8 اموات ہوئیں جبکہ 268نئے کیس سامنے آ گئے ۔ لاہور 106،ننکانہ 3،قصور 7،شیخوپورہ5،راولپنڈی40،اٹک2 ،گوجرانوالہ 11،سیالکوٹ12،نارووال 1،گجرات6،حافظ آباد1،منڈی بہاؤالدین3، ملتان9،خانیوال1،فیصل آباد13،ٹوبہ2 ، رحیمیار خان 5 ،سرگودھا5،میانوالی 3،خوشاب2، بھکر 1،بہاولنگر 1،بہاولپور14،ڈی جی خان6،لیہ 1،ساہیوال4اورپاکپتن میں 4کیس رپورٹ ہوئے ۔ابتک685228ٹیسٹ کیے جا چکے ۔کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 81241 ہو چکی ۔ نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 528 مریض صحتیاب ہو گئے ۔صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 104019 ہوگئی ہے جو 88 فیصد بحالی کی شرح ظاہر کرتی ہے ۔اس وقت 11444 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 10784 گھروں میں ، 29 آئسولیشن سنٹرز میں اور 631 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔ 429 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 66 مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں ۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین ایک کروڑ 61لاکھ جبکہ اموات6لاکھ 45ہزار سے تجاوز کر گئیں۔بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران48472 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی جبکہ 690 افراد ہلاک ہوئے ، مجموعی اموات 32ہزار سے تجاوز کر گئیں۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کورونا کا شکار ہو گئے ۔مغربی بنگال میں پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے والوں پر لاٹھی چارج کر دیا،100 سے زائد افراد گرفتارکر لیے گئے ۔ہفتہ کے روز تمام پروازیں اور ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ برازیل کے صدر بولسونارو کورونا سے صحتیاب ہو گئے ۔ویتنام میں تین ماہ بعد کورونا کا ایک مریض سامنے آنے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔چین میں کورونا کے 34 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ جنوبی کوریا میں ہفتہ کے روز چارمہینوں میں پہلی بار 100 سے زیادہ کیس سامنے آئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 113 نئے کیسز میں عراق سے واپس آنے والے 36 کارکن اور ایک روسی مال بردار جہاز کے عملے کے 32 ممبر شامل ہیں۔ میکڈونلڈز نے یکم اگست سے امریکہ میں قائم 14 ہزار ریستورانوں میں گاہکوں کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ میں طبی عملے کے 10 ہزار سے زیادہ ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے حکومت کو پہلے کچھ ہفتوں اور مہینوں میں کورونا وائرس کی سمجھ نہیں آئی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت کچھ مختلف طریقے سے بھی وائرس سے نمٹ سکتی تھی۔ ایک سروے کے مطابق کورونا کی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے چھ ترقی یافتہ ممالک کے عوام کا حکام پر بھروسہ کم ہوا ہے ۔ ایف پی کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ فرانس، جرمنی، برطانیہ، سپین، جاپان، سویڈن اور امریکہ کے عوام کا خیال ہے کہ کورونا متاثرین اور اموات اعدادو شمار سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔