لاہور،اسلام آباد، کراچی، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا کے مزید 23مریض انتقال کر گئے جبکہ901نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات 22211، متاثرین 954743، فعال کیس 32241ہیں، 1941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 44544 ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح2.2فیصد رہی ۔ ابتک 11978339 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ2815454افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔ پنجاب میں141 نئے کیس اور 8 اموات ہوئیں، 152 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ لاہور 65، راولپنڈی 22، فیصل آباد 10،ملتان6،رحیمیار خان5،اٹک ،حافظ آباد4 4،جھنگ , شیخوپورہ3,3 ،گجرات ،سرگودھا ، سیالکوٹ2،2 ،بہاولنگر ، ڈیرہ غازیخان،گوجرانوالہ ، قصور ، خانیوال ، ننکانہ، ناروال ، پاکپتن، راجن پور اور ساہیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔لاہور میں3مریض دم توڑ گئے ۔ این سی او سی اجلاس میں بین الاقوامی پروازوں کو مرحلہ وار معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں برطانیہ، کینیڈا، یورپ، چین اور ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں40فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پاکستان آنے والے کورونا منفی مسافروں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی۔بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سندھ میں آج سے مزار، انڈور جم، سوئمنگ پول اور پارک کھل جائینگے ۔ لنگر تقسیم پر پابندی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ زائرین کو صرف دس منٹ رکنے کی اجازت ہوگی۔ادھر دنیا میں متاثرین 18.17کروڑ جبکہ ہلاکتیں 39.36لاکھ سے بڑھ گئیں۔آئی سی سی میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈائون ہوگا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے ویکسی نیشن کے بعد بھی فیس ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا چاہیے ۔