لاہور، اسلام آباد، پشاور ،واشنگٹن (جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر ،وقائع نگار ،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں کورونا کے مزید 68 مریض چل بسے جبکہ 3387 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 225283 جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد125094 ہو گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22050 ٹیسٹ کیے گئے ، ابتک 1372825 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ ملک بھر میں اموات 4619ہو گئیں۔ سندھ 90721، پنجاب80297 ، کے پی کے 27506 ، بلوچستان 10717 ، اسلام آباد13292, آزاد کشمیر 1214 جبکہ گلگت میں 1536 متاثرین رپورٹ ہو چکے ۔ پنجاب میں مزید25افراد ہلاک جبکہ1341نئے کیس سامنے آگئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 464، ننکانہ16،قصور 41،شیخوپورہ 54،راولپنڈی 110،جہلم7، اٹک 11،چکوال 1،گوجرانوالہ 42، سیالکوٹ 26،نارووال 13،گجرات72،حافظ آباد1،ملتان29،مظفرگڑھ 10،وہاڑی42، فیصل آباد89، چنیوٹ11، ٹوبہ36،جھنگ10، رحیمیار خان 26،سرگودھا58، خوشاب13، میانوالی1،بہاولنگر 2، بہاولپور35،لودھراں 6، ڈی جی خان76،لیہ16، اوکاڑہ 3،خانیوال 1،بھکر 1،ساہیوال 7اور پاکپتن میں 11کیس رپورٹ ہوئے ۔ اموات کی تعداد1844ہو چکی ۔ ابتک 525222ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ صحتیاب افرادکی تعداد 42584 ہو چکی ۔کورونا کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھر سے ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاؤں کی بدولت میری صحت میں بہتری آرہی ہے ۔اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو اورہمیں ہر آفت، پریشانی ، بیماری سے محفوظ رکھے آمین۔انہوں نے کہا میری جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے پر دوست ، احباب، کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع کے 89علاقوں سے سمارٹ لاک ڈائون ختم کردیا گیا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11298735 جبکہ ہلاکتیں 530976 ہو گئیں ۔امریکی صدر کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی گرل فرینڈ کمبرلی گوئلفوائل بھی کورونا کا شکار ہو گئی ۔ کورونا سے متاثرہ افغان صدر کے خصوصی نمائندہ برائے اقتصادی امور یوسف غضنفر ترکی میں انتقال کرگئے ۔امریکہ میں متاثرین 29لاکھ،برازیل ساڑھے 15لاکھ، بھارت میں ساڑھے 6 لاکھ جبکہ روس میں ہلاکتیں10 ہزار سے تجاوز کرگئیں ۔بھارت میں 610اموات جبکہ 22806نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب میں پلازمہ سے کورونا کے 100 مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے ۔سپین کے شمال مشرقی خطے کاتالونیا کے شہر لیریڈا میں پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔برطانیہ میں ہوٹل، بار ، ریستوران اور ہئیر سیلون دوبارہ کْھل گئے ۔ایران میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا۔ صحت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کر دیے جائیں گے ۔برازیل میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاتاہم چرچ، سکول اور بازار میں اطلاق نہیں ہوگا۔چین نے کورونا ویکسین بنانے کیلئے نئی عمارت تعمیر کر لی جو سالانہ بنیادوں پر 10 کروڑ ڈوز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران کہاکہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کوروناکی ممکنہ دوا کے حوالے سے جاری کلینیکل ٹیسٹوں کے ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے کہاہے اسے ووہان میں نمونیہ کے پہلے کیسوں کے متعلق چین نے نہیں بتایا تھا بلکہ چین میں موجود اپنے دفتر سے پہلا الرٹ موصول ہوا تھا۔