لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی (جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی،وقائع نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کورونا وائرس سے مزید10 اموات ہوگئی ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 117 جبکہ متاثرین کی تعداد6383ہو گئی۔ بدھ کو کورونا کے مزید 316کیس سامنے آئے جبکہ10 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔سندھ میں 150 کیس، 6 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا 47 کیس،4 ہلاکتیں،پنجاب 71، بلوچستان 33، اسلام آباد 9 ،آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سے 3،3 کیس رپورٹ ہوئے ۔پنجاب میں متاثرین کی تعداد3143،سندھ1668،خیبرپختونخوا912،بلوچستان281،گلگت بلتستان237، اسلام آباد140جبکہ آزاد کشمیرمیں 46 ہوگئی۔ملک بھر میں 1446مریض صحتیاب بھی ہوچکے ۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مجموعی کیس1668 اور ہلاکتیں41 ہوگئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 133 افراد صحتیاب ہوئے ۔حکومت سندھ نے وزیراعلی ہائوس میں کورونا آپریشن سیل قائم کردیا۔ معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ابتک 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہوچکے ۔مختلف ہسپتالوں میں44افرادوینٹی لیٹرز پرہیں۔54فیصد کیس لوکل ٹرانسمٹڈہیں۔ 16ہزار سے زائد مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجودہیں۔ پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادہمارے تخمینوں سے بہت کم ہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد3016 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز،1091 رائیونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں، 1133 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ۔ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457 زائرین، فیصل آباد23 زائرین میں کورونا کا شکار ہوئے ۔ رائیونڈ مرکز میں484، شیخوپورہ 12، منڈی بہائوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہو چکی ۔ ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیمیار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، نارووال 15، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ۔ملتان میں 105،ساہیوال 7 اور بہاولپور میں30تبلیغی ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ۔عام شہریوں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 484 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10،راولپنڈی 102، جہلم 33، اٹک 1،چکوال4، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 31، ناروال 8، گجرات میں138 شہری متاثر ہوئے ۔حافظ آباد 12، منڈی بہائوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی35، فیصل آباد 35، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2،جھنگ 1، رحیمیار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 4، بہاولپور 20، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے ۔کورونا سے ابتک 28 اموات جبکہ 508 افراد صحتیاب ہو چکے ۔ پی آئی سی کے مزید 3 ڈاکٹرز، 7 سٹاف نرسز اور ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ پی آئی سی میں روٹین کے علاج معالجہ کو عارضی طور پر بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ایکسپو سنٹرفیلڈ ہسپتال سے 24 اورمیوہسپتال سے مزید5 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ میو ہسپتال اور ایکسپو سنٹر سے ابتک93 افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے ۔ حکومت کوروناوائرس کی وبا پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ حکومت نے لاک ڈائون بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا۔بے روزگار مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات کی بحالی کا کام جاری ہے ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کورونا کی روک تھام اور علاج معالجہ کی ماہرانہ تجاویز اور سفارشات کیلئے ڈاکٹروں اور پبلک ہیلتھ ماہرین پر مشتمل سائینٹفک ٹاسک فورس تشکیل دیدی جس میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کو بھی ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق اسلام آباد آئسولیشن ہسپتال5 مئی تک آپریشنل ہو جائے گا۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں70ہزار ٹیسٹ کیے گئے ، سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب میں کیے گئے جو 41 ہزار سے زیادہ ہیں سندھ میں 13 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ۔ آبادی کے حساب سے تناسب نکالا جائے تو فی دس لاکھ کی آبادی کے حساب سے خیبر پختونخوا میں سب سے کم ٹیسٹنگ ہوئی ہے جو صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے ۔دریں اثنا بدھ کی شام ایران سے مزید 101 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی جن میں 94 زائرین اور طلبا جبکہ 7 تاجر شامل ہیں۔ تمام افراد کی بارڈر پرسکریننگ کی گئی بعد ازاں انہیں تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ واشنگٹن ،جنیوا ، نئی دلی (92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی ،نیوزایجنسیاں ) امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کیلئے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کو دی جانے والی امداد کو روک دینے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہامیں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں وہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو چھپایا ۔ ڈبلیو ایچ او اپنا بنیادی فرض ادا کرنے میں ناکام رہا ، اس کا احتساب ہونا چاہیے ۔ چین پر سفری پابندیاں لگانے کے مطالبے کی ڈبلیو ایچ او نے نکتہ چینی کی تھی۔ اگر ڈبلیو ایچ او چین میں جا کر وبا کا جائزہ لیتا تو زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر الزام لگایا کہ اس نے زندگیاں بچانے سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے اور وبا کے بارے میں چین کے دعووں کو ہی تسلیم کیا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے صدر ٹرمپ کے بیان پرردعمل میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت یا دیگر کسی ایسی انسانی تنظیم کو دی جانے والی مالی امداد اور دیگر وسائل کو روکنے کا یہ وقت نہیں ، جو کورونا وائرس کی عالمی وبا کیخلاف جنگ لڑرہی ہیں۔ میرا یقین ہے عالمی ادارہ صحت کی ہر طرح سے مدد کی جانی چاہیے ۔چین نے بھی ٹرمپ کے فیصلے پر اظہارتشویش کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے امریکی فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی کورونا کیخلاف کوششوں کو کمزور اور عالمی تعاون کو شدید متاثر کرے گا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 133,276 ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 20لاکھ سے بڑھ گئی،508,623 مریض صحتیاب جبکہ51,168کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید6,676 مریض چل بسے جبکہ70,040 نئے کیس سامنے آگئے ، متاثرین کی مجموعی تعداد2,067,900ہو گئی۔امریکہ1,736 ،فرانس1,438، برطانیہ761 ،اٹلی 578،سپین 324 ، بلجیم 283، برازیل204،نیدرلینڈز189،سویڈن 170،ترکی 115،کینیڈا103،جرمنی 97،ایران 94،میکسیکو74، سوئٹزرلینڈ65، آئرلینڈ38،روس 28،بھارت 12،اسرائیل7،سعودی عرب 6، یو اے ای میں مزید5مریض دم توڑ گئے ۔امریکہ میں ہلاکتیں 28ہزارکے قریب ،متاثرین 6لاکھ35ہزارسے بڑھ گئے ۔لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پرامیگریشن آفیسرکوروناکے باعث ہلاک ہوگیا۔ مدینہ منورہ میں کورونا کے متاثرین کم ہونے لگے ۔برازیل میں دو ریاستوں کے گورنر ولسن وٹزل اور ہلڈر بربالہو کورونا کا شکار ہو گئے ۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیس امریکہ اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں بتایا برطانیہ اور ترکی میں کووڈ انیس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ اٹلی اور سپین میں متاثرین کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ چین کیلئے سب سے بڑا خطرہ درآمدی کیس ہیں۔ نمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سکول دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے ۔ دبئی حکام نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو 3 ہزار بیڈ کے فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا جبکہ حفاظتی تدابیرکے تحت تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔بلجیم نے لاک ڈاؤن میں 3مئی تک توسیع کر دی جبکہ عوامی اجتماعات پر اگست تک پابندی رہے گی۔جرمنی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ چانسلر اینجلا مرکل نے کہا عوامی اجتماعات پر 31اگست تک پابندی رہے گی، پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لوگ چہروں پر ماسک پہنیں۔ بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے 20 اپریل سے متعدد کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ سنٹر، سینما ہالز، کھیل کے میدان، کوچنگ سنٹر، سوئمنگ پول سمیت عوامی و تفریحی مقامات، عبادت گاہیں و تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،کسی کو بھی ایک سے دوسری ریاست جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کھول دیا جائے گا۔زرعی شعبے کو کھول دیا جائے گا اور کسانوں کو کام کرنے کی اجازت سمیت زراعت سے وابسہ آلات بنانے اور فروخت کرنے والے دکانوں کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔تعمیراتی شعبوں میں بھی لوگوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔