اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیاہے کہ مختلف بیماریوں کے باعث بیرون ممالک میں جاں بحق ہونے والے 980 سے زائد پاکستانی افراد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا اور 80 افراد کی میتوں کو وطن واپس لانے کیلئے انتظامات کئے جار ہے ہیں ۔