لاہور(نامہ نگار)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے حاجی حنیف نے کہاہے کہ حکومت تاجر مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے تاجر طبقہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن حکومت سالانہ کروڑوں روپے ریونیو ادا کرنے والی تاجر برادری سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ،حکومت کو چاہے ے کہ وہ شناختی کارڈ اور فکس ٹیکس جیسے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے تاجروں کی اعلیٰ قے ادت سے مذاکرات کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تاجروں کے ساتھ فوری مذاکرات کرتے ہوئے شناختی کارڈ و دیگر ایشو کو حل نہ کیا گیا تو 29اور30اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر داون ہڑتال ہو گی جس کے لئے تاجر برادری متحد ہو چکی ہے لیکن افسوس حکومت کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی ہے جس سے ظاہر ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی ہے ۔