اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،ڈسٹرکٹ رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید 46 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 10997ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1920نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد521211ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34986ہو گئی،2348مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل 475228 صحتیاب ہو چکے ۔کوروناوائرس سے انتقال کرنیوالے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے اور صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید23مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ560نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں352، ملتان20اورفیصل آبادمیں43کیسز رپورٹ ہوئے ۔ بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظرلاہور کے مزید17اور گوجرانوالہ کے مزید 3علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔سیکرٹری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق لاہور میں 230-Aسے 233Aکنال ویو سوسائٹی،گلی نمبر PGECHS2سوسائٹی،23D-1سیکٹر Fعسکری 10،گیلانی سٹریٹ،نادرا آباد،گلی نمبر66سیکٹر Eفیز 1ڈی ایچ اے ،گلی نمبر71/2سیکٹر Jفیز 1ڈی ایچ اے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔مین سروس لین غازی روڈ سیکٹرSفیز 2ڈی ایچ اے ،گلی نمبر35سیکٹرZفیز3،مین سروس لین،خیابان اقبال،گلی نمبر18سیکٹرX،گلی نمبر14فیز5ڈی ایچ اے ،مین سروس روڈ بلاک Bسوئی گیس سوسائٹی کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔لنک2،ایونیو13بلاک Sفیز7ڈی ایچ اے ،گلی نمبر 1نین سکھ،مکان نمبر13Bسے 16Bجی او آر2مکان نمبر679سے 685کریم بلاک،مکان نمبر700سے 703کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔گوجرانوالہ میں اولخ گلی نزد گرلز کالج نوینوالہ وزیر آباد،خواجہ پیلس ماڈل ٹاؤن اور اللہ والہ بازار مدینہ کالونی کے علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ نشتر ہسپتال ملتان میں مزید 2 کورونامریض چل بسے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ صوبہ میں مزید20کورونامریض جاں بحق ہوگئے جبکہ954نئے کیسزمیں سے 749کراچی سے سامنے آئے ہیں۔دنیا بھرمیں ہلاکتیں20لاکھ45ہزار سے زائد ہو گئیں۔جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتیں نئے اور تبدیل شدہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ملک گیر سطح پر رات کے کرفیو کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں۔ جرمن چانسلر اور ریاستی وزرائے اعلیٰ آج لاک ڈائون میں مزید سختی سے متعلق صلاح و مشورہ کرینگے ۔برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کی شدت کے بعد ملک کے تمام داخلی راستے اورر اہداریاں معطل کرکے نئے سفر ی اقدامات پر عمل شروع کردیا گیا۔ برطانوی وزارت خارجہ نے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ برطانیہ کا سفر کرنیوالوں کو پسنجر لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا۔ مسافروں کو سفر سے 3 روز قبل کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرناہوگی ورنہ سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو برطانیہ آمد پر 10روز تک قرنطینہ ہونا ہوگا۔